دعائے شیخ
اللهم
اجعلنا في حرزك وكنفك وحفظك وضمانك
وعفوك وعافيتك وعونك وعنايتك
وسترك ولطفك وفضلك ورعايتك
واحرسنا في حصنك الحصين وحبلك المتين
واحفظنا في عينك التي لاتنام سبحانك
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ اپنی نگہبانی میں ، اپنی حمایت میں، اپنی حفاظت میں ، اپنی ضمانت میں ، اپنے معاف کرنے میں ، اپنی عافیت دینے میں ، اپنی طرف سے (خامیوں کی) ستر پوشی کرنے میں ، اپنی شفقت ، اپنے فضل اور اپنی نگرانی میں شامل کر لیجیے ،
اپنے مضبوط حِصار (قلعہ) اور اپنی پائیدار رسی (قرآن حکیم) کے ساتھ ہماری نگہبانی کیجیے ،
اور اپنی نہ سونے والی آنکھ سے ہماری حفاظت کیجئے ، کہ آپ کی ذاتِ (ہر مخلوق کی مشابہت سے) پاک ہے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔۔