دعائے شیخ
اللهمَّ
ياسابغ النعم ويادافع النقم ويافارج الهم وياكاشف الظلم وياأعدل من حكم
اللهم
متعنا بالنظر إلى وجهك الكريم
واجعل القرآن الكريم ربيع قلوبنا وجلاء همنا وحزننا ونور ابصارنا وصدورنا
اللهم
علمنا منه ماينفعنا وانفعنا بما علمتنا
يارب آمين
دعاء ؛ حضرت مرشد دامت برکاتہم العالیہ
اے اللّٰہ!
اے نعمتیں مکمل کرنے والے !
اے سختیاں ہٹانے والے !
اے پریشانی ختم کرنے والے !
اے ظلم دور کرنے والے !
اے (ظاہری) حکمرانوں میں سے سب سے زیادہ منصف!
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں (قیامت کے روز) اپنے مہربان چہرے کی طرف طویل نظر کے استفادہ کا موقع دیجیے ،
قرآن کریم کو ہمارے دلوں کی بہار ، ہماری پریشانی اور غم کا مداوا اور ہماری آنکھوں اور دلوں کی روشنی بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اس (قرآن حکیم کی وہ) تعلیم دیجیے جو ہمیں نفع دے اور ہمیں اس (قرآنی شعور) سے فائدہ دے دیجیے جس کی تعلیم آپ نے ہمیں دی۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! آپ ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے ۔