دعا بتاریخ دسمبر 11, 2021

دعائے شیخ

عربی

أُعيذكم بالله من فواجع الأقدار 
وغصة القلب 
وضيق الحياة.
أُعيذكم بالله 
من كل مرض ووجع 
وكدر وغم 
ومن سوء الحياة وشرها.
أسأل الله لكم
رزقاً لا يُعد
وباباً للجنة لا يُسد 
وبركة في الصحة لا تحد.
دعاؤنا لبعضنا البعض
 من خير مانتهادا
 به في الدنيا..
اللهم تقبل منا 
انك انت السميع العليم
لا تنسونا من صالح دعائكم 
ساعة استجابة

اردو

میں آپ سب کو قدرتی مصیبتوں سے ، دل ٹوٹنے سے اور زندگی کی تنگی سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتا ہوں ، 
میں آپ کو ہر بیماری ، دکھ ، تلخی ، رنج ، بری زندگی اور اس کے نقصان سے اللّٰہ تعالیٰ کی پناہ میں دیتا ہوں ، 
 میں آپ سب کے لیے اللّٰہ تعالیٰ سے : 
ایسے رزق کا جو گنا نہ جاسکے ، 
جنت کے ایسے دروازے کا جو کبھی بند نہ ہو ، 
اور صحت میں بے حد برکت کا ، سوال کرتا ہوں۔
ہماری ایک دوسرے کے لئے دعائیں ، دنیا میں ہمارے باہم تحائف کے تبادلے میں سے سب سے بہترین (تحفہ) ہیں ۔
اے اللّٰہ!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے ، 
بیشک آپ (دعاؤں کے) سننے والے اور (ہمارے حالات کا) علم رکھنے والے ہیں ، 
آپ (احباب) قبولیت کی گھڑی میں ہمیں اپنی نیک دعاؤں میں نہ بھولئے گا۔