دعا بتاریخ ستمبر 11, 2025

دعائے شیخ

عربی

 أَبْشِرُوْا فَکُلُّ ھَمٍّ إِلیٰ زَوَالٍ وَاسَتَعِیْنُوْ وَ ثِقُوْا بِالْلّٰهِ وَ تَوَکَّلُوْا عَلَیْهِ فَلَنْ یَّغْلِبَ عُسْرٌ یُسْرَیْنِ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 فَرِّجْ ھُمُوْمَنَا وَ نَفِّسْ کُُرْوْبَنَا وَاقْضِ دُیُوْنَنَا وَاشْفِ مَرْضَانَا وَعَافِی مُبْتَلَانَا وَ انْصُرْنَا عَلیٰ مَنْ ظَلَمَنَا وَاھْدِنَا وَ یَسِّرْ ھُدیٰ لَنَا 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 


اردو

 (اے احباب!) خوشخبری ہو پس ہر پریشانی ختم ہونے والی ہے، 
 اس طور مدد طلب کرو کہ اللّٰہ تعالیٰ پر اعتماد اور اس پر بھروسہ رکھو کیونکہ ہر گز تنگی (اپنے بدلے میں ملنے والی) دو آسانیوں پر غالب نہیں آئے گی (کہ  قرآن میں ایک تنگی کے ساتھ دو آسانیوں کا وعدہ کیا گیا ہے) 
 اے اللّٰہ! 
 ہماری پریشانیوں کو دور کر دیجیے، ہماری مصیبتوں کو ہٹا دیجیے، ہمارے قرضوں کو ادا کر دیجیے، ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے، آزمائش میں مبتلا  ہمارے افراد کو عافیت دے دیجیے، ہماری ان کے خلاف مدد کیجئے جنہوں نے ہم پر ظلم کیا، ہمیں ہدایت دیجیے اور ہدایت پر چلنے کو ہمارے لیے آسان کر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے