دعائے شیخ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الْرَّحِيْم
رَبِّ أَدْخِلْنِيْ مُدْخَلَ صِدْقٍ وَّأَخْرِجْنِيْ مُخْرَجَ صِدْقٍ
وَّاجْعَلْ لِّيْ مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَاناً نَّصِيْرًا (بنی اسرائیل ؛ 80)
رَبِّ أَنْزِلْنِيْ مُنْزَلاً مُّبَارَكًا وَّأَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ (المؤمنون ؛ 29)
آمـــــــــين يارب العالمين
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَأَحَيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے میرے رب !
مجھے (ہر موقع پر) سچائی کے ساتھ داخل کیجیے اور مجھے سچائی کے ساتھ نکال لیجئے اور مجھے اپنے پاس سے حکومت کی مدد عطا کیجیے۔
اے میرے رب !
مجھے (ہر مقام پر خیر و) برکت کے لحاظ سے اتارئیے اور آپ بہتر اتارنے والے (استقرار دینے والے) ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھے۔