دعائے شیخ
قال رسول الله ﷺ :
(من يحرم الرفق يحرم الخير كله )
اللهمَّ
ارزقنا الرفق في كل أعمالنا
اللهمّ
يالطيف الأقدار نسألك أن تريح قلوبنا
بما أنت به أعلم
وتشرح خواطرنا بما يسرها عاجلا غير آجل،
وأن تجبرنا جبرا يليق بعظمتك .
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا :
(جو شخص نرم روی سے محروم ہوگیا تو وہ تمام بھلائیوں سے محروم ہوگیا) المعجم الکبیر للطبرانی ؛ 2458
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنی تمام عملی سرگرمیوں میں نرم روی عطا کیجیے ، (یعنی شدت پسندی سے محفوظ رکھئے)
اے اللّٰہ!
اے اپنے فیصلوں میں نرمی رکھنے والی ذات !
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
آپ ہمارے دلوں کو اس ذریعہ جسے آپ (ہم سے) زیادہ بہتر جانتے ہیں ، راحت دے دیجیے ،
ہمارے دلوں کو ان چیزوں سے شگفتگی دیجئے جو انہیں (دلوں کو) بلا تاخیر فوری خوشی دیتی ہیں ،
اور یہ کہ آپ اپنی عظمت کے شایان شان ہماری شکستگی (ٹوٹ پھوٹ) کو سنوار دیجئے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔