دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
أَنْتَ حَسْبُنَا حِیْنَ تَضِیْقُ الْحَیَاةُ
وَأَنْتَ الْمُنْتَصِرُ لَنَا حِیْنَ تَغْلِبُنَا الْأَوْجَاعُ
وَأَنْتَ عَوْنُنَا وَنَجَاتُنَا حِیْنَ نَفْقِدُ الْحِیْلَةَ
اَللّٰهُمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ رَاحَةَ الْمُتَّقِیْنَ وَ سَعَادَةَ الْمُؤْمِنِیْنَ وَدُعَاءَ الْصَّالِحِیْنَ وَأَجْرَ الْصَّابِرِیْنَ
وَأَنْ تَغْفِرَ لَنَا وَلِوَالِدَیْنَا وَلِجَمِیْعِ الْمُسْلِمِیْنَ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہی اس وقت ہمارے لئے کافی ہیں جب زندگی تنگ ہو جائے،
آپ ہی اس وقت ہماری مدد کرنے والے ہیں جب ہم پر تکلیفیں غالب آجائیں،
آپ ہی اس وقت ہمارے مدد گار اور ہماری نجات ہیں جب ہم تدبیر کو مفقود (گم) پائیں،
اے اللہ!
بیشک ہم آپ سے تقوی اختیار کرنے والوں کی راحت، ایمان والوں کی سعادت، نیک لوگوں کی دعا اور استقامت والوں کے اجر کی (اپنے لئے) درخواست کرتے ہیں،
اور یہ کہ آپ ہمیں، ہمارے والدین اور تمام مسلمانوں کے گناہوں کو بخش دیں۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔