دعائے شیخ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ مَا طَلَعَتِ الْشَّمْسُ وَمَا صُلِّیَتِ۔الْخَمْسُ وَمَا تَأَلَّقَ بَرْقٌ وَ تَدَفَّقَ وَدْقٌ وَمَا سَبَّحَ رَعْدٌ
اَللّٰهُمَّ
صَلِّ عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ مِلْءَ الْسَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ وَمِلْءَ مَا بَیْنَھُمَا وَمِلْءَ مَا شِئْتَ مِنْ شَیْئٍ بَعْدُ
اَللّٰهُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحَشُرَنا فِيْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے (اس کے بقدر) جب تک سورج طلوع ہوتا رہے، جب تک پانچ نمازیں ادا کی جاتی رہیں، جب تک بجلی چمکتی رہے، بارش ہوتی رہے اور رعد (گرجنے والا بادل) تسبیح (خداوندی بیان) کرتا رہے۔
اے اللہ!
ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر، آسمان و زمین بھر کر اور جتنا ان دونوں کے درمیان (فاصلہ) ہے، اس کو بھرکر، اور اس کے بعد جو کچھ آپ چاہیں، اس کو بھرکر رحمت نازل فرما دیجئے۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت عطا کیجیے، ہمیں آپ کے حوض (کوثر) پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!