دعا بتاریخ جولائی 11, 2024

دعائے شیخ

عربی

یَا رَبِّ
فَأَیُّ نِعَمِكَ نُحْصِیْ عَدَدَهٗ، 
وَأَیُُ عَطَائِكَ نَقُوْمُ بِشُکْرِهٖ : 
مَا أَسْبَغْتَ عَلَیْنَا مِنَ الْنُّعَمَاءِ أَوْ مَا صَرَّفْتَ عَنَّا مِنَ الّْضَّرَّاءِ۔ 
اَللّٰھُمَّ
أَعْطِنَا مِنَ الْدُّنْیَا مَا تَقِیْنَا بِهٖ مِنْ فِتْنَتِھَا وَتُغْنِیْنَا بِهٖ عَنْ أَھْلِھَا وَیَکُوْنُ بَلَاغاً لَّنَا إِلیٰ مَا ھُوَ خَیْرٌ مِّنْھَا 
فَإِِنَّهٗ لَا حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔

آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے ہمارے پروردگار !
پس آپ (اللّٰہ تعالیٰ) کی کتنی ہی  (بےشمار) نعمتیں ہیں کہ جن کی ہم گنتی شمار کریں اور آپ کی کتنی ہی نوازشات ہیں کہ جن کے شکر کا ہم اہتمام کریں : 
وہ نعمتیں ، جو آپ نے ہم پر مکمل کیں یا وہ تکلیفیں ، جو آپ نے ہم سے ٹال دیں۔ 
اے اللّٰہ !
ہمیں دنیا سے وہ کچھ دیجیے کہ جس کے ساتھ آپ ہمیں اس (دنیا) کی آزمائش سے بچالیں اور اس کے ساتھ اس (دنیا) والوں (سرمایہ پرستوں) سے ہمیں بےنیاز کر دیں اور ہمارے لیے وہاں تک پہنچ (رہنمائی) ہو ، جو اس (موجود حالت) سے بہتر ہو ۔
کیونکہ بیشک نیکی کرنے کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت بلند ذات عظمت والے اللّٰہ ہی کی طرف سے ہے ۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے