دعا بتاریخ مارچ 11, 2025

دعائے شیخ

عربی

یَارَبِّ لَكَ الْحَمْدُ عَلٰی أنْ بَلَّغْتَنَا الْعَاشِرَ مِنْ رَمَضَانَ 
اَللّٰهُمَّ
إِنْ کُنَّا قَصَّرْنَا فِیْمَا مَضیٰ فَأَحْسِنْ لَنَا فِیْمَا بَقِیَ، 
وَبَلِّغْنَا لَیْلَةَ الْقَدْرِ وَنَحْنُ فِیْ أَحْسَنِ حَالٍ 
وَاغْفِرْ لَنَا، 
وَتَقَبَّلْ صِیَامَنَا وَقِیَامَنَا 
وَامْلَأْ قُلُوْبَنَا بِنُوْرِ طَاعَتِكَ وَرَضَاكَ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے ہمارے پروردگار !
آپ ہی کے لیے تعریف ہے اس پر، یہ کہ آپ نے ہمیں رمضان المبارک کے دسویں دن تک پہنچا دیا، 
اے اللّٰہ!
اگر ہم نے  (رمضان المبارک کے) ان دنوں میں جو گذر گئے کوتاہی کی ہے تو آپ ہمارے لیے ان (دنوں) میں بھلائی کر دیجیے جو باقی ہیں، 
ہمیں شب قدر تک اس طور پہنچا دیجیے کہ ہم اچھی حالت میں ہوں، 
اور ہمارے گناہوں کو بخش دیجیے، 
ہمارے روزوں اور ہمارے (راتوں کے) قیام کو قبول کر لیجیے، 
ہمارے دلوں کو اپنی فرمانبرداری کے نور اور اپنی رضامندی کے ساتھ بھر دیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔