دعا بتاریخ مارچ 11, 2024

دعائے شیخ

عربی

‏سبحانك الفتاح العليم الرزاق الكريم 
اللهم
ارزقنا رضاء النفس وزكاة الروح
 وزينة العقل وطهارة القلب 
 واجعلنا ووالدينا وأبنائنا والمسلمين
 ممن تزودوا بالتقوى وفازوا بالنجوى
 وتزينوا بالدعوة ونالوا رضاك والجنة
 وإن كثرت ذنوبنا وعيوبنا فاغفرها واسترها يا عزيز 
وإن ضلت أنفسنا طريقها فردها إليك ردا جميلا.

     آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة  طيبة 
 

اردو

آپ (اللّٰہ تعالیٰ) کے لیے پاکیزگی ہے جو (انسانوں کے لئے ہدایت کے راستے) کھولنے والے، علم والے، وسائل رزق دینے والے، مہربان ہیں۔ 
اے اللّٰہ ! 
ہمیں نفس کی خوشی، روح کی زکوٰۃ، عقل کی زینت اور دل کی پاکیزگی دے دیجیے، 
ہمیں، ہمارے والدین کو، ہمارے بیٹوں (اولادوں) کو اور تمام مسلمانوں کو ان لوگوں میں شامل کر دیجیے : 
جنہوں نے تقوی (عدل واحسان) کو زاد راہ بنایا، 
(اپنے رب کے ساتھ) رازونیاز کے ذریعہ کامیاب ہوئے، 
(کامل دین کی) دعوت سے آراستہ ہوئے ، 
اور آپ کی رضا اور جنت (میں داخلہ کی اہلیت) پائی ، 
اے غالب ذات !
 اگرچہ ہمارے گناہ اور ہمارے عیوب بہت زیادہ ہیں پس آپ انہیں بخش دیجیے اور انہیں چھپا دیجیے، 
اور اگر ہمارے نفوس (اصل راستے سے) بھٹک جائیں تو آپ انہیں اپنی طرف خوبصورت انداز میں واپس کردیجیے۔ 

 اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔