دعائے شیخ
اللهـــــــم
انت حسبنا حين تضيق الحياة...
وأنت المنتصر لنا حين تغلبنا الأوجاع...
وأنت عوننا ونجاتنا حين نفقد الحيلة...
اللهـــــــم
إنا نسالك راحة المتقين وسعادة المؤمنين...
واجر الصابرين ودعاء الصالحين...
وأن تغفر لنا ولوالدينا وأحبابنا وكل من له حق علينا يارب العالمين...
اللهــــــم
صبحنا ببشاير خيرك وامدنا بوافر جودك...
واجعل لنا مع نسمات الصباح رزقا وسعادة وعافية....
اے اللّٰہ !
جب زندگی تنگ ہوتی ہے ، تو آپ ہی ہمارے لیے کافی ہوتے ہیں ۔۔۔
جب درد ورنج غالب اتے ہیں ، تو آپ ہی اس وقت ہمارے مددگار ہوتے ہیں ۔۔۔
جب کوئی تدبیر کارگر نہیں ہوتی ، تو آپ ہی ہماری اعانت اور نجات کا مرکز ہوتے ہیں۔۔۔۔
اے اللّٰہ !
بیشک آپ سے ہم سوال کرتے ہیں ۔۔۔
متقیوں والی راحت کا ،
مومنوں والی سعادت کا ،
صبر و استقامت والوں کے ثواب کا ،
نیکو کار لوگوں جیسی ( بامقصد و بامراد) دعا کا ،
اور اس کا کہ آپ ہمیں ، ہمارے والدین کو ، ہمارے احباب کو اور انہیں جن کا ہم پر حق ہے ، بخش دیجیے ۔۔۔
اے اقوام عالم کے پروردگار !
اے اللّٰہ !
اپنی بھلائی کی خوش خبریوں کے ساتھ ہماری صبح (ظاہر) فرما دیجیے اور اپنی بے پایا سخاوت سے ہماری مدد فرما دیجیے ۔۔۔
آپ ہمارے لیے صبح کی ہوا کے خوشبودار جھونکوں کے ساتھ رزق ، سعادت اور عافیت ، مقرر فرما دیجیے ۔۔۔