دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
یَا وَاسِعُ یَا عَلِیْمُ، یَا ذَا الْفَضْلِ الْعَظِیْمِ،
أَنْتَ رَبُّنَا إِنْ تَمْسَسْنَا بِضُرٍّ فَلَا کَاشِفَ لَهٗ إِلَّا أَنْتَ،
وَ إِنْ تُرِدْنَا بِخَیْرٍ فَلَا رَادَّ لِفَضْلِكَ،
تُصِیْبُ بِهٖ مَنْ تَشَاءُ مِنْ عِبَادِكَ وَ أَنْتَ الْغَفُوْرُ الْرَّحِیْمُ"
اِکْشِفْ عَنَّا الْکَرْبَ وَ الْھَمِّ وَ الْحُزْنَ،
وَ تَوَفَّنَا وَ أَنْتَ رَاضٍ عَنَّا.
آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
اے (اپنی رحمت میں) وسعت والے !
اے (حقائقِ کائنات کے کامل) علم والے !
اے بڑے فضل والے !
آپ ہی ہمارے پروردگار ہیں ؛ اگر آپ ہمیں کوئی تکلیف پہنچنے دیں تو اسے آپ کے علاوہ کوئی ہٹانے والا نہیں، اور اگر آپ ہمارے ساتھ کسی بھلائی کا ارادہ کریں تو آپ کے فضل کو کوئی (بھی ہم سے) پھیرنے والا نہیں، آپ اسے (اپنے فضل کو) اپنے بندوں میں سے جسے چاہیں پہنچاتے ہیں، اور آپ ہی معافی دینے والے مہربان ہیں۔
آپ ہم سے مصیبت، پریشانی اور غم کو دور کر دیجیے اور ہمیں دنیا سے اس حالت میں لے جائیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں۔
اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔