دعا بتاریخ نومبر 10, 2022

دعائے شیخ

عربی

🌴
اللهم أنت المعطي لمن دعاك،،
يامن ترانا ولا نراك،،
وترزقنا ولا نبلغ ثناك،،
اجعل لي ولإهلي ولذريتي ولإحبتي بكل دعوة إجابة. وبلغنا رضاك والجنة..
ربًيِ اجّعٌلَ هّذِا الَيِوٌمً يِوٌمً خِيِر لَا يِضيِقُ لَنِا فُيِهّ صّدٍر، 
وٌلَا يِخِيِبً لَنِا فُيِهّ أمًر، 
وٌاجّعٌلَ لَنِا بًکْلَ خِطِوٌة تٌوٌفُيِقُ وٌ تٌيِسِيِر وٌ أجّر...
اللهم اغفرلنا ووالدينا 
ولمن له حق علينا وللمؤمنين والمؤمنات والمسلمين والمسلمات الأحياء منهم والأموات
‫اللهم صل وسلم وبارك على نبينا محمد عددماذكره الذاكرون وعدد ماغفل عنه الغافلون.
🕋🕋🕋

اردو

اے اللّٰہ
آپ ہی اس کو دینے والے ہیں  جس نے بھی آپ سے مانگا ،، 
اے وہ ذات ! آپ ہمیں دیکھتے ہیں اور ہم آپ کو نہیں دیکھتے ،، 
آپ ہمیں وسائل رزق مہیا کرتے ہیں اور ہم آپ کی تعریف کو (آپ کی شان کے مطابق)  نہیں پہنچ پاتے ،، 
آپ میرے لیے ، میرے اہلِ خانہ کے لیے ، میری اولاد کے لیے اور میرے احباب کے لیے ہر دعا کو قبولیت والی بنا دیجیے اور ہمیں اپنی رضا اور جنت تک پہنچا دیجیے ۔۔ 

اے میرے پروردگار !
اس دن کو بہترین دن بنا دیجیے ، جس میں ہمارے سینہ پر کوئی بوجھ ہو اور نہ ہمیں اس میں کوئی نقصان ہو ، 
آپ ہمارے لیے ہر قدم پر (اعمال خیر کی) توفیق ، آسانی اور اجر مقرر کر دیجیے ۔۔۔ 

اے اللّٰہ!
آپ ہمیں ، ہمارے والدین ، انہیں جن کا ہم پر حق ہے ، ایمان والے مردوں اور ایمان والی عورتوں ، مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو ، ان میں سے زندہ اور فوت شدگان کو بخش دیجیے۔ 

 اے اللّٰہ!
ہمارے آقا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور برکت عطا کیجیے اتنی تعداد میں جتنا اس (اللّٰہ) کا ذکر کرنے والے ذکر کریں اور اتنی ہی تعداد میں جس کو غافل لوگ نظرانداز کریں۔