دعا بتاریخ ستمبر 10, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 أَسْعِدْنَا سَعَادَتَیْنِ اَلْدُّنْیَا بِخَیْرِھَا وَالْجَنَّةَ بِفِرْدَوْسِھَا 
 اَلْلّٰهُمَّ اُرْزُقْنَا الْبِشَارَاتِ الَّتِیْ نُحِبُّ 
 وَ الْأَیَّامَ الَّتِیْ تَسُرُّ 
 وَ الْرَّحْمَاتِ الَّتِیْ تَتَوَالِیْ 
 وَ الْعَافِیَةَ الَّتِیْ نَنْعَمُ بِھَا 
 وَ الْیَقِیْنَ الَّذِیْ یُرِیْحُ الْقُلُوْبَ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 بَدِّلْ أَقْدَارَنَا إِلیٰ أَجْمَلِھَا فَإِنَّكَ الْقَادِرُ اَلَّذِیْ لَا یُعْجِزُهٗ شَیْئٌ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 اِشْفِ مَرْضَانَا وَ ارْحَمْ مَوْتَانَا وَ فَرِّجْ ھُمُوْمَنَا وَ غُمُوْمَنَا 
 اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ أَمَرَنَا بِالْدُّعَاءِ وَ وَعَدَنَا بِالإِجَابَةِ تَقَدَّسَتْ أَسْمَاءُهٗ وَ صِفَاتُهٗ 
  
 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

 اے اللّٰہ! 
 آپ ہمیں دو کامیابیوں : 
 یعنی دنیا (کی زندگی) سے اس کی بھلائی کے ساتھ اور جنت سے اس کے بلند مقام کے ساتھ نواز دیجیے 
 اے اللّٰہ! 
 ہمیں عطا کر دیجیے : 
 ایسی خوشخبریاں جو ہمیں پسند ہوں 
 ایسے دن جو (ہمیں) خوشی دیں 
 (آپ کی) ایسی رحمتیں جو لگاتار ہوں 
 ایسی عافیت جس سے ہم انعام پائیں 
 ایسا یقین جو دلوں کو راحت دے 
 اے اللّٰہ! 
 ہماری تقدیروں کو ان کی خوبصورت ترین شکل میں بدل دیجیے کہ یقیناً آپ ایسے قادر ہیں جسے کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی 
 اے اللّٰہ! 
 ہمارے بیماروں کو شفا دے دیجیے، ہمارے فوت شدگان پر رحم فرما دیجیے، ہماری پریشانیوں اور ہمارے غموں کو دور کر دیجیے 
 تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں دعا کا حکم دیا اور ہم سے (اس کی) قبولیت کا وعدہ کیا 
 اس کے نام اور اس کی صفات ہر عیب سے پاک ہیں 
  
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔