دعا بتاریخ اگست 10, 2024

دعائے شیخ

عربی

أَللّٰھُمَ
اِغْفِرْ لَنَا خَطِیْئَتَنَا وَجَھْلَنَا، 
وَإِسْرَافَنَا فِیْ أَمْرِنَا وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنَّا، 
اَللّٰھُمَّ
اِغْفِرْ لَنَا جِدَّنَا وَھَزْلَنَا وَخَطَأَنَا وَعَمَدَنَا وَ کُلَّ ذٰلِكَ عِنْدَنَا، 
اَللّٰھُمَّ اِغْفِرْ لَنَا مَاقَدَّمْنَا وَمَا أَخّرْنَا، 
وَمَا أَسْرَرْنَا وَمَا أَعْلَنَّا وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهٖ مِنَّا، 
أَنْتَ الْمُقَدَّمُ وَأَنْتَ الْمُؤَخَّرُ، 
وَأَنْتَ عَلیٰ کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٗ۔ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
 

اردو

اے اللٰہ !
 ہمارے لیے ہمارے گناہ کو ، ہماری جہالت کو ، ہمارے کام میں (حدود سے) ہمارے تجاوز کرنے کو اور ان (دیگر کوتاہیوں) کو  جنہیں آپ ہم سے زیادہ جانتے ہیں، بخش دیجیے، 
اے اللٰہ !
ہمارے لیے سوچ بچار سے کی گئی ہماری کوتاہیوں کو، مذاق میں کی گئی ہماری کوتاہیوں کو، ہماری خطا کو، ہمارے جانتے بوجھتے کئے گئے گناہ کو اور ہماری طرف سے تمام (کئے گئے گناہوں) کو بخش دیجیے،۔
اے اللّٰہ !
ہمارے لیے ان (گناہوں) کو جو ہم نے پہلے کئے اور جو ہم نے بعد میں کئے ، اور جن (گناہوں) کو ہم نے چھپایا اور جو ہم نے ظاہری طور پر کئے  اور جنہیں آپ ہماری نسبت زیادہ جانتے ہیں، بخش دیجیے۔
آپ ہی کی ذات پہلے ہے اور آپ ہی کی ذات بعد میں ہے، 
آپ ہی ہر چیز پر قادر ہیں۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔