دعائے شیخ
اللهم
أنزلنا برحمتك منازل رعايتك وعنايتك
والطف فيما جرت به المقادير
وأغثنا بغوثك
واكفنا ببركتها شرور المفاجآت والفواجع
وشرور المخاطر والأمراض والبلايا والمواجع
ومن الفتن الظاهرة والباطنة
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ اپنی رحمت کے سبب اپنی نگرانی اور اپنی عنایت کی منزلوں پر اتار (مقیم کر) دیجئے ،
ان (معاملات) میں (ہمارے لیے) شفقت فرمائیے جن میں (ہمارے بارے میں) فیصلے جاری ہوچکے ہیں ،
اپنی مدد کے ساتھ ہماری مدد فرمائیے ،
آپ (اپنی رحمت کی) برکت کے ساتھ غیر متوقع رونما ہونے والے واقعات اور حوادث کے شرور اور (دلوں پر واقع ہونے والے) کھٹکوں ، بیماریوں ، آزمائشوں ، تکلیفوں ، ظاہری اور باطنی فتنوں سے ہمارے لئے کافی ہو جائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔