دعا بتاریخ جون 10, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 إِنَّا نَسْئَلُكَ صَبَاحًا یَّتَجَلّیٰ فِیْهِ لُطْفُكَ وَیَتَّسِعُ فِیْهِ رِزْقُكَ وَتَمْتَدُ فِیْهِ عَافِیَتُكَ وَنَسْتَفْتِحُ فِيْهِ بِرَحْمَتِكَ 
 أَصْبَحْنَا بِخَیْرِكَ الْدَّائِمِ وَلُطْفِكَ الْخَفِیِّ وَبِكْ نَظُنُّ الْظَّنَّ الْجَمِیْلَ 
 فَتَوَلَّنَا یَا اَللّٰهُ یَا کَرِیْمَ الْخَیْرِ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

 اے اللّٰہ! 
 بیشک ہم آپ سے ایسی صبح کی درخواست کرتے ہیں کہ: 
 جس میں آپ کی مہربانی نمایاں ہو، اس میں آپ کے (عطا کردہ) وسائلِ رزق وافر ہوں، 
 اس میں آپ کی (جانب سے ملنے والی) عافیت دراز ہو، 
 اور اس میں ہم آپ کی رحمت سے آغاز چاہتے ہیں، 
 اے اللّٰہ! 
 اے خیر و بھلائی کی (مالک) مہربان ہستی ! 
 ہم نے آپ کی ہمیشہ رہنے والی بھلائی اور آپ کی پوشیدہ شفقت کے سبب صبح کی اور ہم آپ کے ساتھ حسنِ ظن (خوش اعتمادی) رکھتے ہیں
پس آپ ہمارے نگہبان ہو جائیے 

 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔