دعائے شیخ
اللهمَّ صل على نـبـيـنــا محمدﷺ
وعلى آل نبينا محمد عدد ما أحاط به علمك، وجرى به قلمك وسبقت به مشيئتك،
وصلت عليه ملائكتك ، صلاة دائمة بدوامك،
باقية بفضلك وإحسانك ،
وسلم تسليما كثيرا مزيدا.
اللهمّ
ارزقنا شفاعة الحبيب المصطفى ﷺ
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
تلقین درود شریف و دعاء ؛ حضرت مرشد دامت برکاتہم العالیہ
اے اللّٰہ!
ہمارے نبی حضرت محمد ﷺ پر اور ہمارے نبی حضرت محمد کی آل پر اپنی ذاتِ (جل جلالہ) کے دوام کے ساتھ ہمیشگی والی ، آپ کے فضل اور آپ کے احسان کے ساتھ باقی رہنے والی رحمتیں اتنی تعداد میں نازل فرمائیے :
جس کا آپ کے علم نے احاطہ (اپنی دسترس میں) کیا ہوا ہے ،
جس کے لیے آپ کا قلم جاری ہوچکا ہے ،
جس پر آپ کی مشیت سبقت لے گئی (فیصلہ کر چکی) ہے ،
اور آپ ﷺ پر آپ کے فرشتوں نے درود بھیجا ہے۔
اور (آپ ﷺ پر) بکثرت مزید سلامتی نازل کیجئے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں اپنے حبیب مصطفیٰ ﷺ کی شفاعت نصیب فرما دیجیے ۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔