دعائے شیخ
اللهم
ياواسع المغفره إن قصرنا في عبادتك
فاغفر لنا
وإن سهينا عنك بمفاتن الدنيا
فردّنا إليك رداً جميلاً ،
اللهم
إرحمنا بالقرآن واجعله لنا إماما ونورا
وهدى ورحمة
اللهم
ذكرنا منه ما نسينا وعلمنا منه ما جهلنا
وارزقنا تلاوته آناء الليل وأطراف النهار
واجعله لنا حجة يا رب العالمين،
اللهم
إنا نسألك عيشة هنية وميتة سوية
ومردا غير مخز ولا فاضح
اللهم
وتقبل صلاتنا واغفر خطيئتنا
اللهم
حرم وجهنا على النار وأسكنا الفردوس الاعلى بغير حساب ولا عذاب.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے وسیع مغفرت والے !
اگر ہم آپ کی عبادت میں کوتاہی کریں تو آپ ہمیں (اس پر) بخش دیجیے اور اگر ہم دنیا کی آزمائشوں کے سبب آپ کو بھول جائیں تو آپ ہمیں اپنی طرف عمدہ انداز میں واپس لے آئیے ،
اے اللّٰہ!
ہم پر قرآن کریم کے ذریعے رحم فرما دیجیے اور اسے ہمارے لیے رہنما ، روشنی ، ہدایت اور رحمت بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمیں اس (قرآن حکیم) سے وہ کچھ یاد کرا دیجیے جو ہم بھول گئے اور ہمیں وہ کچھ سکھا دیجیے جو ہمیں معلوم نہیں ،
ہمیں رات کی گھڑیوں اور دن کے (مختلف) حصوں میں اس کی تلاوت کی توفیق دے دیجیے ،
اور اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
اسے ہمارے حق میں دلیل بنا دیجیے ،
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے خوشگوار زندگی ، آسان موت اور (موت کے بعد آپ کی طرف) ایسی واپسی کی درخواست کرتے ہیں ، جو نہ تو شرمناک ہو اور نہ ہی باعث رسوائی ہو۔
اے اللّٰہ!
ہماری نمازیں قبول فرما لیجئے اور ہماری لغزشیں معاف کر دیجیے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے چہروں کو آگ پر حرام کر دیجیے اور ہمیں بغیر حساب اور عذاب کے جنت کے بلند مقام میں داخل کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔