دعائے شیخ
الحمد لله أن لنا رباً ندعوه فيجيبنا
ونطلبه فيعطينا
وننكسر له فيجبرنا
ونخضع له فيعزنا
ونستجير به فيجيرنا
ونحمد الله أن أبوابه في كل وقت مفتوحة،
ويداه في كل حال مبسوطة
فاللهم
يامجيب الدعوات وقابل التوبات نسألك في هذا اليوم المبارك
أن لا تدع لنا ذنبا إلا غفرته
ولا هما إلا فرجته
ولا ميتا إلا رحمته
ولا مريضا إلا شافيته وعافيته
ولا دينا إلا قضيته
ولا مبتلى إلا عافيته
ولا ضالا إلا هديته
ولادعاء إلا استجبته
ولا وباء إلا رفعته
ولا غمة إلا أزلتها
ولا حاجة إلا قضيتها لنا برحمتك يا أرحم الراحمين .
اللهم
اغفر لنا وارحمنا ووالدينا وازواجنا وذريتنا ومن له حق علينا .
وصل اللهم على نبينا محمد وعلى اله وصحبه اجمعين .
تمام تعریفیں اللّٰہ کے لیے ہیں کہ بیشک ہمارا رب ہے ،
جس سے ہم دعا کرتے ہیں تو وہ ہماری دعا قبول کرتا ہے ،
جس سے ہم ( اپنی حاجت) طلب کرتے ہیں تو وہ ہمیں دیتا ہے ،
جس کے لیے ہم شکستہ دل ہوتے ہیں تو وہ ہمیں جوڑتا ہے ،
جس کے لیے ہم جھکتے ہیں تو وہ ہمیں عزت دیتا ہے ،
جس سے ہم (اپنی) پناہ میں لینے کی درخواست کرتے ہیں تو وہ ہمیں پناہ دیتا ہے۔
اور ہم اللّٰہ کی تعریف کرتے ہیں کہ بلاشبہ اس کی (رحمت کے) دروازے کھلے ہیں اور اس کے ہاتھ ہر حال میں ( اپنے بندوں کو دینے کے لیے ) کشادہ ہیں ،
پس اے اللّٰہ ؛ اے دعاؤں کو پورا کرنے والے اور توبہ قبول کرنے والے !
ہم آج کے اس مبارک ( ستائیسویں رمضان ) دن میں آپ سے سوال کرتے ہیں کہ :
آپ ہمارے کسی گناہ کو بخشے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی پریشانی کو دور کئے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی فوت شدہ کو اپنی رحمت کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی بیمار کو صحت یابی اور عافیت کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی قرضہ کو ادائیگی کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی آزمائش میں مبتلا شخص کو عافیت کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی گمراہ کو ہدایت کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی دعا کو قبولیت کے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی وبا کو ختم کئے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
کسی غم کو ختم کئے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
اور کسی حاجت و ضرورت کو ہمارے لئے پورا کئے بغیر نہ رہنے دیجئے ،
اے سب سے بہتر رحم کرنے والے ! اپنی رحمت سے (ہماری یہ دعائیں قبول کر لیجئے)
اے اللّٰہ !
ہمیں بخش دیجیے اور ہم پر ، ہمارے والدین پر ، ہماری ازواج پر ، ہماری اولاد پر اور جن کا ہم پر حق ہے ، رحم فرما دیجیے ۔
اے اللّٰہ ! ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی ﷺٰ پر ، ان کی آل پر اور ان کے تمام صحابہ کرام پر اپنی رحمتیں نازل فرما دیجیے ۔