دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
اِجْعَلْ آخِرَ کَلَامِنَا مِنَ الْدُّنْیَا شَھَادَةَ أَنْ لَّا إِلٰهَ إِلَّا الْلّٰهُ وَ أَنَّ مُحَمَّدً رَّسُوْلُ الْلّٰهِ،
وَ تَوَفَّنَا وَ أَنْتَ رَاضٍ عَنَّا غَیْرَ غَضْبَانَ.
وَ اجْعَلْنَا فِیْ مَوْقِفِ الْقِیَامَةِ آمِنِیْنَ مَع الَّذِیْنَ لَا خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلَا ھُمْ یَحْزَنُوْنَ،
بِرَحْمَتِكَ یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ.
اَلْلًّهُمَّ
وَفِّقْنَا لِقِیَامِ لَیْلَةِ الْقَدْرِ وَ اَعْتِقْ رِقَابَنَا مِنَ الْنَّارِ.
آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
اے اللّٰہ!
دنیا سے (رخصت ہوتے وقت) آپ ہمارا آخری کلام (اس بات کی) گواہی دینا بنا دیجیے کہ :
اللّٰہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور بیشک حضرت محمد ﷺ اللّٰہ کے رسول ہیں،
آپ ہمیں اس حالت میں موت دیجیے کہ آپ ہم سے راضی ہوں نہ کہ ناراض ہوں،
ہمیں قیامت کے دن کھڑے ہونے کی جگہ میں، ان لوگوں کے ساتھ امن والے بنا دیجیے جن پر نہ کوئی خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے،
اے ارحم الراحمین !
اپنی رحمت کے سبب، (آپ ہمارے ساتھ مذکورہ بالا معاملات کر دیجیے)،
اے اللّٰہ !
آپ ہمیں لیلۃالقدر میں قیام (عبادات کے اہتمام) کی توفیق دے دیجیے اور ہماری گردنوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے مالک !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!