دعائے شیخ
: نَسْئَلُكَ الْعَفْوَ وَ الْعَافِیَةَ فِیْ الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ نَسْئَلُكَ مِنْ الْخَیْرِ مَا یَطِیْبُ بِهٖ عَیْشُنَا وَ تَقِرُّ بِهٖ أَعْیُنُنَا فِیْ الْدُّنْیَا وَ الْآخِرَةِ نَسْئَلُكَ الْنَّعِیْمَ الْمُقِیْمَ الَّذِیْ لَا یَحُوْلُ وَ لَا یَزُوْلُ آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ! اے فریاد کو پورا کرنے والے ! اے (مخلوق کو سب کچھ) دینے والے ! اے وہ ذات ؛ جس کی ملکیت (طاقت) میں تمام حاجات کو پورا کرنا ہے ! ہم آپ سے، دنیا اور آخرت میں درگذر اور عافیت کی درخواست کرتے ہیں ہم آپ سے اس خیر وبھلائی کی درخواست کرتے ہیں کہ جس سے ہماری زندگی اچھی ہو اور جس سے دنیا اور آخرت میں ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہوں (سکون پائیں)، ہم آپ سے ہمیشہ رہنے والی اس نعمت کے (حصول کی) درخواست کرتے ہیں جو نہ (ہم سے) منتقل ہو اور نہ ہی ختم ہو۔ اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔