دعا بتاریخ اکتوبر 09, 2025

دعائے شیخ

عربی

 اَلْلّٰهُمَّ 
 نَوِّرْ بِکِتَابِكَ بَصَرَنَا، وَ اشْرَحْ بِهٖ صَدْرَنَا، وَ یَسِّرْ بِهٖ أَمْرَنَا، وَ أُطْلُقْ بِهٖ أَلْسِنَتَنَا، وَ فَرِّجْ بِهٖ، کُرْبَتَنَا، وَ نَوِّرْ بِهٖ قُلُوْبَنَا، وَ أَکْرِمْ قُلُوْبَنَا بِالْحُبِّ وَالْفَھْمِ، وَ ارْزُقْنَا حُبَّ الْقُرْآنِ وَ   فَھْمِهٖ 
 اَلْلّٰهُمَّ 
 یَا قَاضِیَ الْحَاجَاتِ 
 أَکْرِمْنَا بِأَنْوَاعِ الْخَیْرَاتِ 
 وَ لَا حَوْلَ وَ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِالْلّٰهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ 
 وَ صَلِّ بِجَمَالِكَ وَ کَمَالِكَ عَلیٰ أَسْعَدِ مَخْلُوْقَاتِكَ مُحَمَّدٍ ﷺ 

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ 
 حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

 اے اللُٰہ! 
 آپ ہماری (ظاہر وباطن کی) بینائی کو اپنی کتاب (قرآن حکیم کی تلاوت سے) روشن کر دیجیے، 
​ اس کے ذریعے ہمارے سینوں کو کھلا کر دیجیے، 
 اس کے سبب ہمارے کام کو آسان کر دیجیے، 
 اس کے ذریعے ہماری زبانوں کو کھول (حق بات کہنے کی صلاحیت) دیجئے 
 اس کے سبب ہماری مصیبت کو دور کر دیجیے 
 اس کے ساتھ ہمارے دلوں کو منور کر دیجیے 
 ہمارے دلوں کو (اپنی) محبت اور سمجھ سے عزت دے دیجیے 
 ہمیں قرآن عظیم کی محبت اور اس کا فہم دے دیجیے 
 اے اللّٰہ! 
 اے ضرورتوں کو پورا کرنے والے ! 
 ہمیں بھلائی کے مختلف کاموں کے ساتھ عزت (کرنے کی توفیق) دے دیجیے 
 نیکی کرنے کی قوت اور برائی سے بچنے کی طاقت اللّٰہ سے ہے ہے جو بلند ذات اور عظمت والا ہے 
 اے اللُٰہ! 
 آپ اپنے جمال اور کمال کے ساتھ، اپنی مخلوقات میں سے سب سے زیادہ سعادت مند (کامیاب ہستی) حضرت محمد ﷺ پر رحمتیں نازل فرمائیے 
 
 اے اقوامِ عالَم کے پروردگار ! 
 ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
 اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔