دعائے شیخ
أَللّٰھُمَّ
اِشْرَحْ لَنَا صُدُوْرَنَا، وَ یَسِّرْ لَنَا أُمُوْرَنَا،
أَللّٰھُمَّ
لَا سَھْلَ إِلَّا مَا جَعَلْتَهٗ سَھْلاً، وَأَنْتَ تَجْعَلُ الْصَّعْبَ إِنْ شِئْتَ سَھْلاً،
یَا أَرْحَمَ الْرَّاحِمِیْنَ۔
أَللّٰھُمَّ
اِفْتَحْ عَلَیْنَا فُتُوْحَ عِبَادِكَ الْعَارِفِیْنَ،
وَانْقُلْنَا مِنْ حَوْلِنَا وَقُوّْتِنَا إِلیٰ حَوْلِكَ وَقُوَّتِكَ وَحِفْظِكَ،
وَاجْعَلْ لَنَا مِنْ لَّدُنْكَ سُلْطَاناً نَّصِيْرًا
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ !
ہمارے لیے ہمارے سینے کھول دیجیے اور ہمارے لیے ہمارے کام آسان کر دیجیے،
اے اللّٰہ!
کوئی کام آسان نہیں سوائے اس کے کہ جس کو آپ آسان کر دیں اور اگر آپ چاہیں تو آپ ہی مشکل کام کو آسان کرتے ہیں،
اے ارحم الراحمین !
(ہم پر مہربانی فرما دیجیے)
اے اللّٰہ!
ہم پر اپنے عارف (خدا شناس) بندوں جیسی کامیابیاں کھول دیجئے،
ہمیں اپنے حصار اور اپنی قوت سے آپ اپنی حصار ، اپنی قوت اور اپنی حفاظت کی طرف منتقل کر دیجیے،
اور اپنی طرف سے ہمارے لیے غلبہ والی مدد کردیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔