دعا بتاریخ ستمبر 09, 2020

دعائے شیخ

عربی

يارب  
يا من لا تضيع عنده الودائع
نسألك صحة بلا علل وإيمانًا بلا خلل 
وعملاً بلا جدل ، ونعوذ بك من غرور الأمل ، والخطأ والزلل ، وضعف البدن ،
اللهم في هذا الصباح، نسألك صدق التوكل عليك و حُسن الإعتماد عليك، وقوة اليقين بك، اللهم سخّر جوارحنا لطاعتك 
وإملأ قلوبنا بحبك
 

اردو

اے میرے رب ؛ اے وہ ذات جس کے پاس امانتیں ضائع نہیں جاتیں ! 
آپ سے ہم سوال کرتے ہیں : 
ایسی صحت کا جس میں کوئی بیماری نہ ہو ، ایسا ایمان جس میں کوئی خلل نہ ہو ، ایسے عمل کا جس میں جھگڑا نہ ہو ، 

اور آپ سے ہم پناہ مانگتے ہیں : 
امید کے غرور ، لغزش اور پھسلنے ، بدن کی کمزوری سے ۔ 

اے اللہ ! 
آج کی اس صبح میں ، آپ سے ہم سوال کرتے ہیں : 
آپ پر سچے توکل ، اچھے اعتماد اور آپ پر یقین کی قوت کا ۔ 

اے اللہ ! 
ہمارے جسم کے اعضاء کو اپنی فرمانبرداری کے لیے مسخر فرما لیجیے اور ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دیجیے ۔