دعائے شیخ
اَللّٰھُمَّ
صَلِّ وَسَلِّم عَلیٰ سَیِّدِنَا مُحَمَّدٍ ﷺ نُوْرِ الْنُّوْرِ اَلَّذِیْ یَنْشَرِحُ بِھَدْیِهٖ الْصُّدُوْرُ، وَجَمِیْعُ الْاُمُوْرِ
مَنْ ھُوَ زَیْنُ الْکَوْنِ وَالْحُبُّ الْرَّبَّانِیُّ الْمَکْنُوْنُ بِعَدَدِ کُلِّ مَا قَالَ لَهُ اللّٰه کُنْ فَیَکُوْنُ
وَعَلیٰ آلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلِّمْ
اَللّٰھُمَّ
اُرْزُقْنَا شَفَاعَتَهٗ وَ أَوْرِدْنَا حَوْضَهٗ وَاحْشُرْنَا فِیْ زُمْرَتِهٖ
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر جو نور (تجلی الٰہی) کی روشنی ہیں ، جن کی رہنمائی سے سینے کھلتے ہیں اور تمام امور حل ہوتے ہیں ، جو کہ کائنات کی زینت اور (انسانی دلوں میں) مخفی ربانی محبت (کا مظہر) ہیں ، ہر اس (مخلوق) کی تعداد کے مطابق جس کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے کہا: "ہوجاؤ" اور وہ ہو جاتی ہے ، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے ،
آپ ﷺ کی آل اور آپ کے صحابہ کرام پر ایسی ہی رحمتیں نازل فرمائیے اور سلامتی دیجیے
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے، ہمیں (قیامت کے دن) آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجیے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔