دعائے شیخ
جمع الله لكم خير هذا اليوم وخير مافيه وخير ما أقبل وخير ما أدبر وخير ما تعلمون وخير ما لا تعلمون وصرف عنكم كل سوء ومكروه وجعلكم من أوليائه الأبرار وأصفيائه الأخيار وأدام عليكم نعمه ظاهرة وباطنة وغفر لكم ولوالديكم وذويكم.
نتواصى بالدعاء لبعضنا البعض جعلنا الله من المقبولين
اللّٰہ تعالٰی آپ (احباب)کے لیے :
آج کے دن (دس محرم) کی بھلائی ،
اس میں جو کچھ ہے، اس کی بھلائی ،
جو کچھ آ نے والا ہے، اس کی بھلائی ،
جو کچھ گذر گیا ، اس کی بھلائی
جو کچھ آپ جانتے ہیں ، اس کی بھلائی
اور جو آپ نہیں جانتے ، اس کی بھلائی ، جمع فرمائے ۔
آپ سے ہر برائی اور ناپسندیدہ کو دور کرے ،
آپ کو اپنے نیک دوستوں اور اپنی بہترین برگزیدہ ہستیوں میں شامل فرمائے ،
آپ پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتوں کو ہمیشہ قائم رکھے ،
اور آپ کی ، آپ کے والدین کی اور آپ سے وابستہ احباب کی بخشش فرمائے۔
ہم باہم ایک دوسرے کے لیے دعا کی تلقین کرتے ہیں ،
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں اپنے مقبول بندوں میں شامل فرمائے۔ آمین