دعا بتاریخ جون 09, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم ‏نسألك عفوا يكفينا .. وعافية تغنينا 
و مقاماً عالياً في الفردوس يعلينا 
و نظرة لوجهك الكريم ترضينا 
ورحمة ومغفرة لنا ولوالدينا
‏اللهم زيننا في هذه اليوم بالستر والعفاف 
و آمنا من كل ما نخاف 
و أبعد عنا هوام الليل يا خفي الألطاف

اردو

اے اللّٰہ!
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں : 
(گناہوں سے) ایسی معافی کی ، جو ہمیں (کوتاہیوں کے مقابلے پر) کافی ہو جائے ، 
ایسی عافیت کی ، جو ہمیں (اپنی حفاظت و کفالت میں) دوسروں سے بے نیاز کر دے ، 
 جنت الفردوس میں ایسے بلند مقام کی ، جو ہمیں نمایاں کر دے ، 
آپ کے مہربان چہرے کی طرف ایسی نظر کی ، جو آپ کو ہم سے راضی کردے ، 
اور ہمارے لیے اور ہمارے والدین کے لئے رحمت و بخشش کی ۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں (آج کے) اس دن میں ، گناہوں پر پردہ پوشی اور (ہر طرح کی)  پاکدامنی کے ساتھ آراستہ کر دیجیے ، 
ہمیں ان تمام امور سے امن دے دیجیے جن سے ہم خوف محسوس کرتے ہیں ، 
اور ہم سے رات کو نقصان پہنچانے والی مخلوق کو دور کر دیجیے ۔ 
اے مخفی مہربانی کرنے والے ! (اپنی مہربانیوں سے مالامال کر دیجئے)