دعائے شیخ
اللهم
أعنا على دوام طيب الكلام وحسن الخلق
اللهم
فرحة تزيل الهموم وتبكي العيون
وتمحي مامضى من غموم وهموم
و إبتسامة لا تغيب
وصبراً لاينفذ وروحاً بك متعلقة
وحمدا لك لاينقطع وحسن خاتمة
نستودعك يا الله أدعيه فاضت بها القلوب
فَـ استجب لنا يا كريم ياعلام الغيوب
وبشرنا بما يفرح القلوب
اللهم
وفقنا لقيام ليلة القدر
و اجعلنا من عتقائك من النار
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
عمدہ گفتگو اور اچھے اخلاق کے ہمیشہ رہنے پر ہماری مدد فرمائیے ،
اے اللّٰہ!
(ہمیں) ایسی خوشی (دے دیجیے)
جو پریشانیاں دور کر دے ، آنکھوں کو بھلی لگے اور جو گزرے ہوئے غموں اور پریشانیوں کو مٹا ڈالے ،
اور (عطا کیجیے) نہ غائب ہونے والی مسکراہٹ ،
نہ ختم ہونے والا صبر ،
آپ سے وابستہ روحانی تعلق ،
آپ کی نہ منقطع ہونے والی تعریف ،
اور (زندگی کا) عمدہ اختتام ،
اے اللّٰہ!
ہم آپ کو دل سے چھلکنے والی (رقت آمیز) دعائیں سپرد کرتے ہیں ،
*اے مہربان ذات! اے سب سے زیادہ غیب کے امور جاننے والے!*
ہمارے لیے (ہماری دعائیں) قبول فرما لیجئے اور ہمیں ان چیزوں کی خوشخبری دیجیے جو دلوں کو فرحت بخشیں ،
اے اللّٰہ!
ہمیں شب قدر کے لیے قیام (بیداری) کی توفیق دے دیجیے اور ہمیں جھنم کی آگ سے آزاد کردہ اپنے بندوں میں شامل کر دیجیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔