دعا بتاریخ مارچ 09, 2021

دعائے شیخ

عربی

اسأل مالك الملك الذي يهب ملكه لمن يشاء 
ان يغمركم بنعيم الإيمان وعافية الأبدان ورضا الرحمن وبركات الإحسان و
أن يسكنكم أعالى الجنان 
أسأل الذي سجدت له الجباة وتغنت بإسمه الشفاة وتجلى سبحانة في علاة وأجاب من دعاة أن يعطيك ماتتمناة، ويغفر ذنبكم وما والاه  ويمنحك ووالديك الجنة ورضاه 
ويبارك بيومك هذا وماتلاه

اردو

اس اقتدار اعلیٰ کے مالک سے میں سوال کرتا ہوں جو ، جسے چاہتا ہے مملکت کا حاکم بناتا ہے کہ :
وہ آپ کو ایمان کی نعمت ، بدن کی صحت ، رحمان کی ( اپنی )  رضامندی اور تربیت کی برکات سے ڈھانپ لے ،
 آپ کو جنت کے بلند ترین مقامات میں رہائش پزیر کر دے ۔ 

اس ذات سے میں سوال کرتا ہوں
 جس کے آگے پیشانیاں سجدہ ریز ہوتی ہیں ، 
جس کے نام ، ہونٹ گنگناتے ہیں ،  
جس پاک ذات کی تجلی بلند مقام میں ظہور پذیر ہوتی ہے 
اور جو دعا کرنے والوں کی دعاء قبول فرماتے ہیں کہ :
وہ آپ کو وہ کچھ عطا کرے جس کی آپ تمنا رکھتے ہیں ، 
آپ کے اور آپ کے زیر نگرانی افراد کے گناہ بخش دے ، 
آپ کو اور آپ کے والدین کو جنت اور اپنی خوشنودی کے تحفے عنایت کرے ، 
اور آپ کو آج کے دن میں اور  اس سے متصل ( آنے والے دنوں ) میں  برکت سے نوازے ۔