دعا بتاریخ فروری 09, 2026

دعائے شیخ

عربی

اَلْلًّهُمَّ
إِنَّ سَمْعَنَا وَ بَصَرَنَا وَ لِسَانَنَا وَ قَلْبَنَا بِیَدِكَ، لَمْ تُمَلِّکْنَا مِنْ ذٰلِكَ شَیَئاً،
فَإِذَا قَضَیْتَ بِشَیْئٍ فَکُنْ أَنْتَ وَلِیَّنَا وَ اھْدِنَا إِلیٰ أَقْوَمِ الْسُّبُلِ
یَا خَیْرَ مَنٔ سُئِلَ !

آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً 

اردو

اے اللّٰہ!
بیشک ہمارے (سننے کے) کان، ہماری آنکھیں، ہماری زبان اور ہماری عقل آپ کے قبضہ قدرت میں ہیں، آپ نے ہمیں ان میں سے کسی چیز کا مالک نہیں بنایا،
پس جب آپ (ہمارے بارے میں) کسی چیز کا فیصلہ فرمائیں تو آپ ہمارے مددگار ہو جائیے اور ہمیں راستوں میں سے سب سے درست راستے کی طرف رہنمائی کر دیجیے۔
اے سب سے بہترین ہستی جس سے (اپنی حاجات کے لیے) درخواست کی جاتی ہے۔

اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔