دعا بتاریخ فروری 09, 2025

دعائے شیخ

عربی

اَللّٰهُمَّ
اِخْتِمْ بِالسَّعَادَةِ آجَالَنَا، وَبِالزِّیَادَةِ آمَالَنَا، 
وَاقْرُنْ بِالْعَافِیَةِ غُدُوَّنَا وَآصَالَنَا، 
وَاجْعَلْ إِلیٰ رَحْمَتِكَ مَصِیْرَنَا وَمَرْجَعَنَا، 
وَصَبْ سَجَالَ عَفْوِكَ عَلٰی ذُنُوْبِنَا، 
وَاجْعَلِ الْتَّقْویٰ زَادَنَا وَفِیْ دِیْنِكَ اِجْتِھَادَنَا

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
کامیابی کو ہماری زندگیوں کے ساتھ اور ہماری امیدوں کو زیادہ ہونے کے ساتھ پورا کر دیجیے، 
ہماری صبح اور ہماری شام کو عافیت (سلامتی) کے ہمراہ طے کردیجیے، 
ہماری منزل اور ہمارے لوٹنے کے مقام کو اپنی رحمت کی طرف مقرر کر دیجیے، 
اپنے درگذر کے ڈول (بے شمار رحمت) کو ہمارے گناہوں پر بہا دیجئے، 
اور تقویٰ کو اور اپنے دین میں ہماری کاوشوں کو ہمارا زاد راہ بنا دیجیے۔ 

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔