دعائے شیخ
إلى الراجين رحمةخالقهم
إلى المتشوقين لعطاء ربهم
إلى المنتظرين إحسان رحيمهم
لكل من إستغاث بربه وفوض أمره إليه
وتوكل عليه
أسألك ياالله لنا ولهم لذة السجود وجنة الخلود ، ودعاء غير مردود ،
وفرجاً ورحمة منك يامعبود ...
أجاب الله
لنا ولكم الدعاء وأبعد عنا وعنكم البلاء والوباء ، ورفع شأني وشأنكم في الأرض والسماء
آمين يارب العالمين
ان کے لئے جو اپنے خالق (پیدا کرنے والے) کی رحمت کے امیدوار ہیں،
ان کے لئے جو اپنے رب کی نوازش کے مشتاق ہیں،
ان کے لئے جو اپنے رحیم (مہربان ذات) کے احسان کے منتظر ہیں،
اور ہر اس شخص کے لیے کہ جس نے اپنے رب سے فریاد کی ، اپنا معاملہ اس کے سپرد کر دیا اور اس پر اعتماد رکھا،
اے اللّٰہ! اے معبود ہستی!
آپ ہی سے میں اپنے لیے اور ان سب (مذکورہ بالا) کے لیے سجدوں کی لذت ، ہمیشہ کی جنت ، رد نہ ہونے والی دعا ، (ہر طرح کی) کشادگی اور آپ کی طرف سے رحمت کی درخواست کرتا ہوں ۔۔۔۔
اللّٰہ تعالیٰ
ہمارے لیے اور آپ سب کے لیے (مذکورہ بالا) دعاء قبول کرے ،
ہم سے اور آپ سے پریشانی اور وبائی مرض دور رکھے،
زمین وآسمان (کل کائنات) میں میری اور آپ کی شان بلند کرے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!