دعائے شیخ
قد أقبل صباح يوم جديد،
أسأل الله في سماه، العلي القدير، الذي لا يقدر على شيءٍ سواه،
أن يمنحكم يومًا مباركًا، تغمره السعادة، والأمل، وراحة البال، يفيض بالطاعات، ويكون مسك ختامه القبول، ورضا الرحمن.
أسأل الله القدير في صباح هذا اليوم المبارك،
أن يشملكم الله برعايته، ويكلل يومكم بالنجاح، والفلاح،
ولا يدع في صدوركم غائرة، تكدر صوفكم،
وأن يمنحكم حسنات لا عد، ولا حصر لها،
طاب يومكم بكل الخيرات.
یقیناً نئے دن کی صبح نمودار ہو چکی ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ سے اس کے نام پر جو بلند ہے ، ایسی قدرت والا ہے کہ اس کے علاوہ کسی چیز پر کوئی ایسا اختیار نہیں رکھتا ، سوال کرتا ہوں کہ وہ :
آپ کو ایسا بابرکت دن ھدیہ کرے ، کہ سعادت ، امید اور دلی راحت وسکون سے مالا مال ہو ، بھلائیوں سے سرشار ہو ، قبولیت اعمال اور نہایت مہربان ذات اللّٰہ کی رضا کے ساتھ اس کا خوشبودار اختتام ہو ،
قدرت والے اللّه سے میں اس مبارک دن کی صبح میں ، سوال کرتا ہوں کہ وہ :
آپ کو اپنی نگہداشت سے ڈھانپے رکھے ،
آپ کے دن کو کامیابی اور ترقی سے نمایاں کرے ،
آپ کے سینوں میں ایسا کوئی میل نہ رہنے دے جس سے آپ کی مہذب پہچان داغدار ہو ،
اور آپ کو بے حد و حساب بھلائیاں عطا کرے ،
آپ کا یہ دن سراپا بھلائی ہو ۔