دعائے شیخ
عطشنا فأروينا
اللهم
وزاد ظمأنا فأسقينا من يد الحبيب المصطفى صلى الله عليه وسلم فلا نظمأ من بعدها أبدا
اللهم
ارزقنا زيارته ورؤيته وأكرمنا برفقته ومتعنا بصحبته واكتب لنا مجالسته ولاتحرمنا يارب ابتسامته.
اللهم
صل وسلم وبارك وأنعم على حبيبك محمدﷺ وعلى آله وصحبه وسلم.
آمين
اے اللّٰہ
ہم پیاسے ہیں ، پس آپ ہمیں سیراب کر دیجیے ،
اے اللّٰہ
ہماری پیاس بڑھ گئی ہے ، پس آپ ہمیں اپنے (اللّٰہ کے) محبوب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ہاتھ (دنیا میں قرآن کی صورت میں اور آخرت میں حوض کوثر) سے پلا دیجئے کہ اس کے بعد ہم کبھی بھی پیاسے نہ ہوں ،
اے اللّٰہ
ہمیں آپ ﷺ کی زیارت اور آپ کا دیدار نصیب فرما دیجیے ،
ہمیں آپ ﷺ کی رفاقت کا اعزاز دے دیجیے ،
آپ ﷺ کی صحبت کے ساتھ نفع مند کر دیجیے ،
آپ ﷺ کی ہمنشینی کا ہمارے لیے فیصلہ فرما دیجیے ،
اور اے ہمارے پروردگارِ ! ہمیں آپ ﷺ کی مسکراہٹ سے محروم نہ فرمائیے ۔
اے اللّٰہ
آپ اپنے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ پر ، آپ کی آل پر اور آپ کے تمام صحابہ کرام پر ، اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی بھیجیے ، برکت دیجیے اور انعام فرمائیے ۔
(اے اللّٰہ!) ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے!