دعائے شیخ
كالغيث ذكرك يا حبيبي لم يزل
يسقي القلوب محبة ونعيما
يا سيد الثقلين حزت مكانة
ومقام عز في النفوس عظيما
يامن سلكتم نهجه وسبيله
صلوا عليه وسلموا تسليما
اللهم
ارزقنا شفاعته وأوردنا حوضه
واحشرنا في زمرته
آمين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے (اللّٰہ تعالیٰ کے) محبوب! آپ کا ذکر (رحمت والی) بارش کی طرح ہمیشہ (برستا) رہے ، جو دلوں کو محبت اور نعمت کے طور پر پلایا جائے ۔
اے آقائے دو جہاں! آپ نے (انسانی) نفوس میں عظمت والا مرتبہ اور عزت کا مقام پایا ہے ۔
اے وہ (لوگو) جو تم آپ ﷺ کے طریقے اور راستے پر گامزن ہو!
آپ ﷺ پر درود شریف کہئے اور آپ پر سلام کہہ کر سلام بھیجئے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل فرمائیے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔