دعائے شیخ
اللهمَّ
يا خالق الكون العظيم،
يا من لا يعجزك شيء،
اجبر كسرنا وألهم قلوبنا الصواب،
وأكرمنا من البركة والتوفيق والرزق الحلال مايليق بكرمك،
فأنت الكريم ونحن الضعفاء ،
وأنت الرحيم ونحن المحتاجون
اللهمَّ
إحفظ بلادنا من كل سوء ومكروه
ومن كل الأعداء
وأجر المنكوبين والمظلومين
من لدنك خيرا وفرجاً
إنك على كل شيء قدير.
آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
اے بڑی کائنات کے خالق !
اے وہ ذات کہ آپ کو کوئی چیز عاجز نہیں کر سکتی !
ہماری (اجتماعی) ٹوٹ پھوٹ کو جوڑ دیجیے ،
ہمارے دلوں کو درست (حکمت عملی) الہام کر دیجیے ،
(رزق اور زندگی میں) برکت ، (اعمال خیر کی) توفیق اور رزق حلال سے ہماری وہ عزت افزائی کیجئے جو آپ کی شان کریمی کے لائق ہے ،
اور ہمیں برکتوں، کامیابیوں اور حلال رزق سے نواز دیجیے جو آپ کی سخاوت کے موافق ہو۔
آپ مہربان ذات ہیں اور ہم لوگ کمزور ہیں ،
آپ رحیم ہستی ہیں اور ہم محتاج ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہر برائی ، ناپسندیدہ عمل اور تمام دشمنوں سے ہمارے شہروں کی حفاظت فرما لیجئے ،
اور مصیبت زدہ اور مظلوموں کو اپنی جناب سے بھلائی اور کشادگی دے دیجیے ،
بیشک آپ ہر چیز پر قادر ہیں۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔