دعا بتاریخ اگست 08, 2024

دعائے شیخ

عربی

أَللّٰھُمَ
إِنَّا نَنْزِلُ بِكَ حَاجَتَنَا وَإِنْ ضَعُفَ رَأْیُنَا وَقَصُرَ عَمَلُنَا وَافْتَقَرْنَا إِلیٰ رَحْمَتِكَ 
اَللّٰھُمَ
إِنَّا نَسْأَلّكَ یَا قَاضِیَ الْأُمُوْرِ وَیَا شَافِیَ الْصُّدُوْرِ،  کَمَا تُجِیْرُ بَیْنَ الْبُحُوْرِ أَنْ تُجِیْرَنَا مِنْ عَذَابِ الْسَّعِیْرِ وَمِنْ دَعْوَةِ الْثُّبُوْرِ وَفِتْنَةِ الْقُبُوْرِ۔

 آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً

اردو

اے اللہ !
بے شک ہم اپنی حاجتیں آپ کے سامنے پیش کرتے ہیں، اگرچہ ہماری رائے کمزور ہے اور ہمارا عمل ناکافی ہے اور ہم آپ کی رحمت کی طرف احتیاج رکھتے ہیں۔
اے اللٰہ !
اے معاملات کے فیصلے کرنے والے اور دلوں کو شفا دینے والے !
ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ
 جس طرح آپ دریاؤں کے درمیان سے نجات  دیتے ہیں (حضرت موسیٰ علیہ السلام اور ان کی جماعت کو دی) 
یہ کہ آپ ہمیں دوزخ کے عذاب سے، ہلاکت کے بلاوے اور قبروں کے (عذاب کے) فتنے سے پناہ دے دیجئے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔