دعائے شیخ
اللهمّ
صبحنا ببشائر خيرك وامدنا بوافر جودك،
واجعل لنا مع نسمات هذا الصباح رزقا و سعادة وعافية
اللهم
إنا نسألك أن تهب لنا نفوسا راضية، وصدورا من الهموم خالية وقلوبا بحبك صافية،
اللهم
ارزقنا الصحة والعافية وألهمنا في أمرنا الصواب.
آمين يارب العالمين
اے اللہ !
آپ اپنی (مقرر کردہ) بھلائی کی خوشخبریوں کے ساتھ ہماری صبح (کا آغاز) فرما دیجیے ،
ہمیں اپنی بھرپور عنایت کے ساتھ کامیاب کر دیجئے ،
اور اس صبح کے خوشبودار جھونکوں کے ساتھ ہمارے لیے رزق ، سعادت اور عافیت مقرر کردیجیے ،
اے اللہ !
یقیناً ہم آپ سے درخواست کرتے ہیں کہ آپ ہمیں :
( اپنی یکتا ذات سے ) راضی رہنے والی جانیں ،
پریشانیوں سے خالی سینے ،
اور اپنی (بے مثال) ذات سے محبت کرنے والے صاف دل ، دے دیجیے ۔
اے اللہ !
ہمیں صحت اور عافیت عطا کر دیجیے اور ہمیں اپنے کاموں (کی بجاآوری) میں درست پہلو پر رہنمائی ، دلوں میں ڈال دیجیے ۔
اے اقوام عالم کے پروردگار ! ہماری دعائیں قبول فرما لیجیے !