دعائے شیخ
مُبَارَكُٗ عَلَیْکُمُ الْعَشْرُ، وَ أَحْمَدُ اللّٰهَ لِیْ وَلَکُمْ نِعْمَةَ بُلُوْغِھَا،
وَأَسْأَلُ اللّٰهَ أَنْ یَّجْعَلَ لِیْ وَلَکُمْ مِّنْ خَیْرِھَا أَوْفَرَ الْحَظِّ وَالنَّصِیْبِ
وأَنْ یُّعِیْنَنَا اللّٰهُ وَاِیَّاکُمْ عَلیٰ صِیَامِھَا وَقِیَامِھَا وَاغْتِنَامِ أَوْقَاتِھَا إِیْمَاناً وَّاحْتِسَاباً،
وَأنْ یَّبْلُغَنَا یَوْمَ عَرَفَةَ،
وَأَنْ یَّجْعَلَنَا مِنْ عُتَقَائِهٖ مِنَ الْنَارِ وَ وَالِدَیْنَا، وَ ذُرِّیَاتِنَا، وَ إِخْوَانَنَا وَأَحْبَابَِنَا وَجَمِیْعَِ الْمُسْلِمِیْنْ۔
آمِـــــــــيْن يَا رَبَّ العَالَمِينَ
حَفِظَكُمُ اللّٰهُ وَ أَحيَاكُم٘ حَيَاةً طَيِّبَةً
آپ (احباب) کو عشرہ (ذی الحجہ) مبارک ہو،
میں اپنے لیے اور آپ کے لیے اس کے پالینے پر، اللّٰہ تعالیٰ کی تعریف کرتا ہوں،
اللّٰہ تعالیٰ سے میں درخواست کرتا ہوں یہ کہ
وہ میرے لیے اور آپ کے لیے اس کی بھلائیوں سے وافر مقدار اور حصہ مقرر کرے،
یہ کہ اللّٰہ تعالیٰ ایمان اور احتساب کے ساتھ ہماری اور آپ کی اس کے روزوں (پہلی ذی الحجہ سے نویں ذی الحجہ تک) ، اس کی راتوں میں قیام (عبادت) اور اس کے (تمام) اوقات کو غنیمت جاننے (نیک کاموں کی انجام دہی کے لیے مفید بنانے) پر ہماری مدد کرے،
ہمیں یوم عرفہ (9 ذی الحجہ) تک (با حیات) پہنچادے ،
ہمیں، ہمارے والدین کو، ہماری اولادوں کو، ہمارے بھائیوں کو، ہمارے احباب کو اور تمام مسلمانوں کو جہنم سے آزاد کردہ لوگوں میں شامل کرے۔
اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔