دعا بتاریخ جون 08, 2022

دعائے شیخ

عربی

قال رسول الله ﷺ :
أوصاني ربي بسبع أوصيكم بها : 
أوصاني بالإخلاص في السر والعلانية 
والعدل في الرضا والغضب 
والقصد في الغنى والفقر 
وأن أعفو عمن ظلمني وأعطي من حرمني 
وأصل من قطعني
 وأن يكون صمتي فكرا ونطقي ذكرا 
ونظري عبرا 
 اللهم
 ارزقنا هذه السبع خصال 
واجعل أوسع أرزاقنا عند كبر سننا 

آميــــــــــــــن يارب العالمين 
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

رسول اللّٰہ ﷺ نے فرمایا : 
میرے رب نے مجھے سات باتوں کی تاکید کی ہے ، میں آپ کو ان کی وصیت کرتا ہوں ؛ اللّٰہ تعالیٰ نے مجھے حکم دیا :
1- ظاہر اور پوشیدہ (ہر حالت) میں اخلاصِ (ہر نیک کام میں اللّٰہ تعالیٰ کی خالص رضا کی نیت) کا ، 
2- صلح و ناراضگی (ہر دو حالتوں) میں عدل و انصاف کرنے کا ، 
3- امیری اور غریبی میں میانہ روی اختیار کرنے کا ، 
4- کہ میں اس شخص سے درگزر کروں جو (ذاتی حوالہ سے) میری حق تلفی کرے ،
5-  میں اسے (بھی) عطا کروں ، جو مجھے محروم کرے ،
6- میں اس سے (بھی) تعلق قائم کروں جو مجھ سے تعلق منقطع کرلے ، 
7- یہ کہ میری خاموشی (بھی) غور وفکر ہو ، میری گفتگو اللّٰہ کا ذکر ہو اور (اشیاء کو) میرا دیکھنا عبرت (بامقصد) ہو ۔ 

اے اللّٰہ!
ہمیں ان سات خصوصيات پر عمل کی توفیق دے دیجیے ، 
اور ہماری بڑھتی عمر میں ، ہمارے وسائلِ رزق کو وسعت دیجئے ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔