دعا بتاریخ مئی 08, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم
 إرزقنا الفرح والفرج فيما نريد ،
اللهم
 بلغنا العوض الجميل بعد الصبر و الإنتظار الطويل ،
اللهم 
إزرع في قلوبنا راحة دائمة وأملا  لا يخيب، 
اللهم 
 إرزقنا طمأنينة وثباتا  وسكينة وفرح لا ضيق ولا حزن بعده أبدا يا الله .

اللهم 
إرحمنا إذا وارينا التراب وغلقت القبور والأبواب وانفض الأهل والأحباب فإذا الوحشة والوحدة وهول الحساب .

اللـهـم 
إرحمنا اذا فارقنا النعيم وإنقطع النسيم
 وقيل ماغرك بربك الكريم ،
 اللـهـم 
إرحمنا اذا أقمنا للسؤال وخاننا المقال
 ولم ينفع جاه ولامال ولا عيال وقد حال الحال وليس لنا  إلا فضل الكبير المتعال
  اللـهـم
 إرحمنا اذا لم يزرنا زائر ولم يذكرنا ذاكر ومالنا من قوة ولا ناصر  .

 آميــــــــــــــن يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة 

اردو

اے اللّٰہ!
ہم جو چاہیں ، آپ اس میں خوشی اور کشادگی دے دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں (مشکلات میں) صبر اور (اچھے حالات کے) طویل انتظار کے بعد عمدہ متبادل دے دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمارے دلوں میں دائمی راحت اور نہ ٹوٹنے والی امید کی پرورش فرما دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
ہمیں اطمینان ، ثابت قدمی ، سکون اور ایسی خوشی دے دیجیے کہ اس کے بعد کبھی نہ تنگی ہو اور نہ غم ہو ۔
اے اللّٰہ! (ایسا ہی کر دیجیے) 
اے اللّٰہ!
ہم پر اس وقت رحم فرما دیجیے جب ہمیں (قبر کی) مٹی ڈھانپ لے ، قبریں اور (ان میں داخل ہونے کے) دروازے بند کر دئیے جائیں ، اہل خانہ اور احباب (ہم سے) جدا ہو جائیں ، 
پھر اس وقت وحشت ، تنہائی اور حساب کی ہولناکی کا سامنا ہو ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر اس وقت بھی رحم فرما دیجیے جب ہم (دنیا کی) نعمت سے جدا ہو جائیں ، خوشبودار ہوا ہم سے منقطع ہو جائے اور یہ پوچھا جائے کہ ' کس وجہ سے تم اپنے مہربان پروردگار کے بارے میں بہکے تھے'! ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر اس وقت بھی رحم فرما دیجیے جب ہم سوال (و جواب) کے لیے کھڑے ہوں ، اور گفتگو ہمارا ساتھ نہ دے ، اور ہمیں (اس وقت) نہ منصب فائدہ دے ، نہ ہی مال اور نہ اولاد اور ہم پر ایسی حالت آجائے کہ ہمارے لیے بڑی اور بلند ذات (اللّٰہ تعالیٰ) کے فضل کے سوا کچھ نہ ہو ، 
اے اللّٰہ!
ہم پر اس وقت بھی رحم فرمائیے جب ہمارے پاس (قبر پر) آنے والا نہ آئے ، نہ ہمیں کوئی یاد کرنے والا یاد کرے اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی قوت ہو اور نہ ہی کوئی مددگار ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار ! 
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔