دعا بتاریخ مارچ 08, 2024

دعائے شیخ

عربی

اللهم 
صل وسلم وبارك على سيدنا محمدﷺ
نور الأنوار وسر الأسرار 
وعلى آل سيدنا محمد الطيبين الأطهار 
صلاة تأتينا من الله برزق وعافية وفرج 
وترفع عنا الضيق والمقت والحرج 
صلاة ما صلاها مهموم ولامكروب إلا انفرج.
اللهم 
ارزقنا شفاعته و أوردنا حوضه واحشرنا في زمرته 

    آمـــــــــين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
 

اردو

اے اللّٰہ ! 
آپ روشنیوں کے نور اور رازوں کے راز ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ پر اور ہمارے آقا حضرت محمد ﷺ کے صاف ستھرے پاکیزہ آل پر 
اپنی رحمتیں نازل فرمائیے ، سلامتی دیجیے اور برکت عطا کیجیے ،
ایسی رحمت جو اللہ کی طرف سے ہمارے لئے وسائل رزق ، عافیت اور کشادگی لائے ، 
اور ہم سے تنگی ، غصہ اور گناہ کو ہٹا دے ، 
ایسی رحمت کہ جو جس پریشان حال اور مصیبت زدہ پر بھی اتری تو اس نے کشادگی (پریشانی اور مصیبت سے نجات) پائی۔ 

اے اللّٰہ! 
ہمیں آپ ﷺ کی شفاعت نصیب فرمائیے ، ہمیں آپ کے حوض کوثر پر لے آئیے اور ہمیں آپ کی جماعت میں شامل کیجئے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب)  کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔