دعائے شیخ
اَلْلًّهُمَّ
لَا تُؤَمِّنَّا مَکْرَكَ وَ لَا تَنْسَنَا ذِکْرَكَ وَ لَا تَکْشِفْ عَنَّا سَتْرَكَ وَ لَا تَجْعَلْنَا مِنَ الْغَافِلِیْنَ،
اَلْلًّهُمَّ
اِبْعَثْنَا فِیْ اَحَبِّ الْسَّاعَاتِ اِلَیْكَ حَتَّیٰ نَذْکُرَكَ وَ تَذْکُرَنَا،
وَ نَسْأَلُكَ فَتُعْطِیَنَا، وَ نَدْعُوْكَ فَتَسْتَجِبَ لَنَا،
وَ نَسْتِغْفِرُكَ فَتَغْفِرَ لَنَا إِنَّكَ أَنْتَ الْغَفُؤرُ الْرَّحِیْمُ.
آمِيْن يَا رَبَّ العَالَمِيْنَ
حَفِظَكُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْيَاكُمْ حَيَاةً طَيِّبَةً
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنی تدبیر سے مامون (بے پرواہ) نہ ہونے دیجئے اور ہمیں اپنی یاد نہ بھولنے دیجئے، اپنی ستر پوشی کو ہم سے نہ ہٹنے دیجئے اور ہمیں غافلوں میں شامل نہ کیجیے،
اے اللّٰہ!
آپ ہمیں اپنی محبوب گھڑی میں اپنی طرف متوجہ کیجیے یہاں تک کہ ہم آپ کو یاد کریں اور آپ ہمیں یاد کریں،
ہم آپ سے (اپنی ضروریات کے پورا ہونے کا) سوال کریں تو آپ ہمیں عطا کریں، ہم آپ سے دعا کریں تو آپ اسے قبول کریں اور ہم آپ سے اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں تو آپ ہمیں بخش دیں، بیشک آپ سب سے زیادہ گناہوں کو معاف کرنے والے مہربان ہیں۔
اے اقوامِ عالَم کے مالک!
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔