دعا بتاریخ فروری 08, 2023

دعائے شیخ

عربی

أسأل الله عز وجل
 الذي في ملكه مقيم؛ وفي جلاله عظيم؛
 وعلى عباده رحيم؛ وبكل شيء عليم؛
 وبمن عصاه حليم؛ وبمن رجاه كريم؛
 أن يكرمكم ويعزكم ويرحمكم
 ويغنيكم عمن سواه؛
 ويفرج كربكم؛ ويبعد همكم؛
 وييسر أمركم؛ ويوسع رزقكم؛
 ويقضي حوائجكم؛ 
ومن شر الإنس والجن يحفظكم؛
 ويشفِ مريضكم؛ ويرحم ميتكم؛
 ويرزقني وإياكم ووالدينا
 وذرياتنا وأحبابنا الفردوس
 الأعلى من الجنة. 

            آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اللّٰہ عز وجل 
جو اپنی بادشاہت میں (ہر چیز کو) قائم کرنے والا  ہے ، 
اپنے جلال (دبدبہ) میں عظمت والا ہے ، 
اپنے بندوں پر مہربان ہے ، 
ہر چیز کو جاننے والا ہے ، 
جو اپنی نافرمانی کرنے والوں کے ساتھ  تحمل والا ہے (کہ ان کو توبہ کا موقع دیتا ہے)
جو اپنی ذات سے امید رکھنے والوں کے ساتھ مہربانی کرنے والا ہے ، (اس ذات) سے میں درخواست کرتا ہوں کہ 
وہ آپ (تمام احباب) کو عزت دے ، 
آپ کو بالادستی دے ، 
آپ پر رحم فرمائے ، 
آپ کو اپنے علاوہ سے بے پروا کر دے ، 
آپ کے مصائب کو دور کرے ، 
آپ کی پریشانیاں دور کرے ، 
آپ کے کام آسان کرے ، 
آپ کے رزق کو وسیع کر دے ، 
آپ کی ضروریات کو پورا کرے ، 
انسانوں اور جنات کے شر سے آپ کی حفاظت کرے ، 
آپ کے بیماروں کو شفا دے ، 
آپ کے فوت شدگان پر رحم کرے ، 
مجھے ، آپ کو ، ہمارے والدین کو ، ہماری اولادوں کو اور ہمارے احباب کو جنت میں بلند مقام دے۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے۔