دعائے شیخ
اللهم
هون علينا الأهوال والأحوال
اللهم
إن في تدبيرك ما يغني عن الحيل
ورزقك يفوق الجهد
وسمعك يسع ما عجز عنه اللسان
ولا حول ولا قوة إلا بك
فارحم عجزنا و استجب لدعائنا
وانصر ضعفنا، فمن نصرته من الذي يخذله
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ ! ہولناکیوں اور (درپیش) حالات کو ہم پر آسان کر دیجیے ۔
اے اللّٰہ!
بیشک آپ کے (نظام) تدبیر میں وہ سب کچھ ہے جو (انسانی) حیلہ جوئیوں سے بے نیاز کرتا ہے ،
آپ کے (عطا کردہ وسائل) رزق (انسانی) جدوجھد پر فوقیت رکھتے ہیں (وافر ہیں)
آپ کی سننے کی صفت میں وہ وسعت ہے کہ جس (کو بیان کرنے) سے زبان عاجز ہے ،
نیک کام کی طاقت اور برائی سے بچنے کی قوت آپ ہی (کی طرف) سے ہے۔
پس آپ ہماری بے بسی پر رحم کھائیے ،
ہماری دعائیں قبول کیجئے ،
ہماری کمزوری کو سہارا دیجیے ،
پس جس کی آپ مدد کریں پھر کون ہے جو اسے ناامید کرے۔
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔