دعا بتاریخ دسمبر 07, 2022

دعائے شیخ

عربی

اللهم
يامن إليه نقصد برغباتنا
وبيده قضاء حاجاتنا
لاتدع بيننا وبينك حجابا إلا رفعته 
ولا بابا يوصلنا إليك إلا فتحته
واجعلنا ممن اعترفوا بذنوبهم فتابوا إليك وشهدوا ضعفهم فاعتمدوا عليك. 
اللهم
لا تسلط علينا عدو ولا تسلط علينا من لا يرحمنا. 

     آمين يارب العالمين
 حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة

اردو

اے اللّٰہ!
اے وہ ہستی جس کی طرف ہم اپنی رغبتوں کے ساتھ قصد کرتے ہیں  اور اسی کے پاس ہماری ضروریات کی تکمیل ہے ، 
ہمارے اور آپ کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ رہے مگر یہ کہ آپ اسے اٹھا دیں اور نہ ہی کوئی ایسا دروازہ ہو جو آپ کی طرف کھلے مگر یہ کہ آپ اسے کھول دیں ، 
ہمیں ان لوگوں میں شامل کر دیجیے جنہوں نے اپنے گناہوں کا اعتراف کیا پھر انہوں نے آپ کی طرف رجوع کیا اور اپنی کمزوری کو تسلیم کیا پھر آپ پر انہوں نے بھروسہ کیا۔

اے اللّٰہ!
ہم پر کسی دشمن کو مسلط نہ ہونے دیجئے اور نہ ہی ان لوگوں کو ہم پر حکومت کرنے دیجئے جو ہم پر رحم نہ کریں ۔ 

اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے! 
اللّٰہ تعالیٰ آپ احباب کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے ۔