دعائے شیخ
اللهم
إنا نسألك عيشاً بِسلام، ورحيلاً بِسلام ، ودخولاً بِسلام.
اللهم
ارحم أرواحًا صعدت إليك ولم يعد بيننا وبينهم إلا الدعاء
اللهم
اشف مرضانا ومرضى المسلمين شفاء لايغادر سقماً.
اللهم
احفظ أوطاننا واهلينا وذرياتنا
من مكر الماكرين وظلم الظالمين
آمـــــــــين يارب العالمين
حفظكم الله وأحياكم حياة طيبة
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے امن و سلامتی والی زندگی ، سلامتی کے ساتھ (دنیا سے) رحلت اور سلامتی کے ساتھ (جنت میں) داخلے کی درخواست کرتے ہیں ،
اے اللّٰہ!
ہماری ان روحوں (فوت شدگان) پر رحم فرما دیجیے جو آپ کے پاس پرواز کرچکی ہیں جبکہ ہمارے اور ان کے درمیان سوائے دعا کے کوئی صورت باقی نہیں رہی ،
اے اللّٰہ!
ہمارے بیماروں اور مسلمانوں کے بیماروں کو ایسی شفا دے دیجیے کہ جس کے بعد بیماری باقی نہ رہے ،
اے اللّٰہ!
ہمارے وطنوں ، ہمارے اہل خانہ اور ہماری اولادوں کو مکرو فریب والوں (طاقتوں اور ملکوں) سے اور ظالموں کے ظلم سے محفوظ فرما لیجئے!
اے اقوامِ عالم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی کے ساتھ نوازے ۔