دعا بتاریخ اکتوبر 07, 2025

دعائے شیخ

عربی

بِاسْمِكَ الْلّٰهُــــمَّ
نَبْدَأُ يَوْمَنَا رَاجِيْنَ رَحْمَتَكَ مُتَوَكِّلِيْنَ عَلَيْكَ مُتَبَرِّئِيْنَ مِنْ حَوْلِنَا وَ قُوَّتِنَا مُلْتَجِئِيْنَ إِلىٰ حَوْلِكَ وَ قُوَّتِكَ
اَلْلّٰهـُـــمَّ
إِنَّا نَسْئَلُكَ مِنَ الْنِّعْمَةِ تَمَامَھَا وَ مِنَ الْعَافِیَةِ دَوَامَھَا وَ مِنَ الْخَیْرِ أَکْمَلَهٗ وَ مِنَ الْلُّطْفِ الْجَمِیْلِ أَجْمَلَهٗ
اَلْلّٰهـُـــمَّ
أَنْتَ الْرَّجَاءُ وَ مِنْكَ الْعَطَاءُ وَ إِلَیْكَ الْدُّعَاءُ

آمـــــــــين ياربَّ العالَمين
حَفِظَکُمُ الْلّٰهُ وَ أَحْیَاکُمْ حَیَاةً طَیِّبَةً

اردو

اے اللّٰہ!
ہم آپ کے نام کے ساتھ، اس حال میں اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں کہ
آپ کی رحمت کے امیدوار، آپ پر اعتماد کرنے والے، ہم اپنی طاقت اور قوت سے برأت کرنے والے اور آپ کی طاقت اور قوت کی پناہ لینے والے ہیں
اے اللّٰہ!
بیشک ہم آپ سے، نعمتوں کے کمال کی، خیر و عافیت کے تسلسل کی، کامل ترین بھلائی کی اور خوبصورت ترین مہربانی کی درخواست کرتے ہیں،
اے اللُٰہ!
آپ ہی امید (کا مرکز) ہیں، آپ ہی کی نوازش ہے اور آپ ہی کی طرف سے دعا کی قبولیت ہے۔

اے اقوامِ عالَم کے پروردگار !
ہماری دعائیں قبول فرما لیجئے!
اللّٰہ تعالیٰ آپ (احباب) کی حفاظت فرمائے اور آپ کو پاکیزہ زندگی سے نوازے